پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ پروڈکشن کے لیے جوائنٹ کمیٹی کے قیام پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ پروڈکشن کے لیے جوائنٹ کمیٹی کے قیام پر اتفاق

ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گانے، فلم اور ڈاکیومنٹریز کی مشترکہ پروڈکشن کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سعودی وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری سے ریاض میں ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کی نمایاں باتیں:
گانے، فلم اور ڈاکیومنٹریز کی تیاری کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق۔
صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ۔
غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور۔
ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر گفتگو۔
سعودی وژن 2030 کی حمایت اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مدد دے گا اور دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری میں وسعت آئے گی۔

سعودی وزیر برائے میڈیا نے بتایا کہ سعودی-پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی آئندہ میٹنگ پاکستان میں ہوگی، جبکہ پاکستان کے ساتھ اطلاعات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون سعودی حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔