لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے وارداتوں کی نصف سینچری کرنیوالے 2 ماسٹر مائنڈ ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی خصوصی ہدایات پر ڈولفن اسکواڈ نے پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کیخلاف کارروائیوں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران داتا دربار دو افراد کو مشکوک جانتے حراست میں لیاکریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان کیخلاف چوری، ڈکیتی و جھپٹا کے 132 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج نکلے جس پر گرفتار ملزمان شکیل اور سلیم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا گیا