واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں ملٹری اپیلیٹ کورٹ نے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ ڈیل کی راہ ہموار کردی۔ڈیل کی صورت میں نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد، ولید بن عطاش اور مصطفی الحوسی نائن الیون حملوں کی سازش رچانے کا اعتراف کرکے سزائے موت سے بچ جائیں گے۔