وارداتوں کی سینچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شہر میں وارداتوں کی سینچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف سول لائن اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں مجموعی طور پر 116 وارداتیں کیں، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم کاشف قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت پر عزم ہے۔