ڈکیتی کی 15 کالز کرنے والے کالر ہی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ نکلے

کالر سلمان اور ارمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں تو ملزمان نے اعتراف کر لیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی کی 15 کالز کرنے والے کالر ہی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ نکلے ،کاہنہ پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا،  ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کالز کی کہ 3 ڈاکووں گن پوائنٹ پر موبائلز اور نقدی چھین کر فرار ہیں، پولیس کی جانب سے جب سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہوا ہے جس پر کالر سلمان اور ارمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں تو ملزما۔ نے اعتراف کر کر لیا جس پر پولیس نے ان سے 2 موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے  مقدمات درج کر لیے