قومی سلامتی اور معاشی ستحکام ایک دوسرے سے جڑے ہیں: عبدالرحمن کانجو

 وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت اور توانائی بحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے
 کالاشاہ کاکو (آئی این پی)وفاقی وزیرِ مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمن خان کانجو نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اہم قومی اور معاشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ ایسے حالات میں ملک کے وسیع تر مفاد، قومی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کو اپنی ذمہ داریاں مثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی وزیر مملکت برائے توانائی و پبلک افیئرز عبدالرحمن خان کانجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملکی معیشت، توانائی کے شعبے، عوامی سہولتوں اور ترقیاتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور اداروں کے درمیان مثر رابطہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو معیشت، توانائی، روزگار، مہنگائی اور عوامی سہولتوں سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، تاہم ان تمام درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات اور ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہیوفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سید عاصم منیر کی سربراہی میں قومی سلامتی کے حوالے سے ریاستی ادارے ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں، جبکہ موجودہ حالات میں قومی سلامتی اور معاشی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں