لودھراں (آئی این پی )وزیرِ مملکت برائے توانائی عبدالرحمن کانجو کی والدہ انتقال کر گئیں۔ عبدالرحمن کانجو کی والدہ کا لودھراں میں انتقال ہوا ۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں واقع کمپلیکس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے عبدالرحمن کانجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ہے ۔