ملک میں ستحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال

آبادی میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنا ناگزیر ہے:  تقریب سے خطاب
 لاہور (سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر برائے  منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  گالم گلوچ تباہی کا راستہ ہے، ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، آبادی میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنا ناگزیر ہے، ایک لیڈر نے جلسے میں نعرے لگائے اور مجھے چور ڈاکو کہا گیا، وہ شخص مجھ پر جھوٹا الزام لگانے کے باعث نشانِ عبرت بنا ہوا ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے لاہور میں ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے نیوکلیئر پروگرام میں سول انجینئرز نے کردار ادا کیا، ایٹمی دھماکہ بھی سول انجینئرز کی مرہون منت ہے، انجینئرنگ کا شعبہ ملکی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہم سے حکومت چھینی گئی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب پر چھوڑ کر گئے، 2022 میں ترقیاتی بجٹ کم ہو کر ساڑھے 700 ارب رہ چکا تھا، ایک طرف آبادی کا دبا اور دوسری طرف وسائل کا سکڑنا ہے،