عطا اللہ تارڑ کی عبدالرحمان کانجو کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

والدہ کا انتقال بڑا سانحہ ہے،اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘ وفاقی وزیر اطلاعات 
لودھراں(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمدہوئی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور کہا کہ والدہ کا انتقال بڑا سانحہ ہے،اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔