سپیکر قومی اسمبلی سے بحرین شوریٰ کے رکن ڈاکٹر عادل عبدالرحمن المعودہ کی ملاقات

 سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا
بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ڈاکٹر عادل
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بحرین شوریٰ کونسل کے رکن اور قانون سازی و قانونی امور کمیٹی کے نائب سربراہ ڈاکٹر عادل عبدالرحمن المعودہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک-بحرین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات پائے جاتے ہیں،پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ پارلیمانی سطح پر رابطوں کے فروغ سے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے