وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرہ طلباء کے لیے خصوصی تعلیمی پیکیج

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرہ طلباء کے لیے خصوصی تعلیمی پیکیج

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے لیے ایک خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے، جس کے تحت ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی ہے۔

پیکیج کی تفصیلات:

سیلاب سے متاثرہ اضلاع مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس معاف
ان اضلاع کی تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع
ہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ اقدام سیلاب سے متاثرہ طلباء کے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور نوجوانوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی تباہی کے دوران بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دی جائے گی اور بحالی و نقصانات کے ازالے کے لیے پوری کوشش جاری ہے۔