سوات تعلیمی بورڈ کا اعلان: سیلاب سے متاثرہ طلبہ کے لیے فیس میں چھوٹ

سوات تعلیمی بورڈ کا اعلان: سیلاب سے متاثرہ طلبہ کے لیے فیس میں چھوٹ

ویب ڈیسک: سوات تعلیمی بورڈ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے فیس میں چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ نے سوات، بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فیس معافی دینے کا رسمی اعلامیہ جاری کیا ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ بھی تعلیمی اخراجات سے مستفید ہو سکیں۔اس کے ساتھ، متاثرہ طلبہ کے لیے فیس معافی کی درخواست کا پروفارمہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ آسانی سے اپنے طلبی فیس کے معافی کے لیے درخواست دے سکیں گے۔بورڈ کی یہ کاوش متاثرہ طلبہ اور ان کے والدین کے لیے مالی بوجھ کم کرنے اور تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔