آصفہ بھٹو زرداری کا BISP کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد پر زور

آصفہ بھٹو زرداری کا BISP کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد پر زور

کراچی میں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹویٹر) پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں، اور BISP سیلاب متاثرین کی امداد فراہم کرنے کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ BISP کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا موجود ہے اور اُن تک رسائی کی مکمل صلاحیت ہے، اس لیے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کے لیے اس ادارے کا استعمال ناگزیر ہے۔