خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کے لیے بڑے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں آصفہ بھٹو نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے کہا ہے کہ زیرِ آب علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ کسانوں کو سہولت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری ریلیف دینے پر بھی زور دیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق بلاول بھٹو نے عالمی اداروں سے فوری رابطے کرنے اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ان کی معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس حوالے سے صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔