سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر، وزیراعظم سے بات کے باوجود پیشرفت نہیں ہوئی: بلاول بھٹو

سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر، وزیراعظم سے بات کے باوجود پیشرفت نہیں ہوئی: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے باوجود سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے پر سخت شکوہ کیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچائی جائے، لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود پنجاب کے عوام ابھی بھی امداد کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے سندھ کے عوام کے لیے بھی یہی مطالبہ دہراتا ہوں، سیلاب سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، اس لیے پورے ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیمز کی مخالفت نہیں کرتی لیکن دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کے بیانات غیر ضروری ہیں، سیلاب کے بعد متنازع مسائل چھیڑنے کے بجائے عوامی مشکلات پر توجہ دی جائے۔