ہنی ٹریپ،ٹیلر ماسٹر کا بیٹا اغوا، 50لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل

عصمت اللہ کو ڈاکوئوں کی ساتھی خاتون نے فون پر کال کر کے فیصل آباد بلایا 
 کچے کے علاقے میں لے گئے،والدین رقم کا بندوبست کررہے تھے،لاش پھینک دی 
قائد آباد(خصوصی رپورٹ )ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے شادی شخص کو کچہ کے ڈاکوئوں نے تاوان نہ ملنے پر تشدد کرکے قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں اتراء￿  کے رہائشی ٹیلر ماسٹر محمد یوسف بھٹی کے بیٹے عصمت اللہ بھٹی کو ڈاکوئوں کی ایک ساتھی خاتون نے موبائل فون پر کال کر کے فیصل آباد بلایا اور پھر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے اغواء￿  کر کے کچہ کے علاقہ میں لے گئے، ڈاکوئوں نے مغوی کے والدین سے پچاس لاکھ روپے کا تاوان مانگا ،غریب والدین رقم کا بندوست کررہے تھے اس دوران عصمت اللہ کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ، گھوٹکی کے ہسپتال میں پوسٹمارٹم کیا گیا بعدازاں اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔