پاکپتن:، ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا دیہاتی 6 ماہ بعد کچے سے بازیاب

ڈاکوئوں نے رہائی کیلئے ایک کروڑ تاوان مانگاتھا‘زنجیر سے باندھ کر رکھا‘پولیس کی کامیاب کارروائی
   پاکپتن (آئی این پی )پاکپتن پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے نوجوان دیہاتی کو چھ ماہ بعد کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا  ۔رپورٹ کے مطابق ڈاکوئوں نے مغوی کو رہا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور تاوان کی عدم ادائیگی پر اسلم پر شدید تشدد اور زنجیروں سے باندھ کر بھی رکھا گیا۔ڈاکووں نے مغوی نوجوان کے اہلخانہ پر دباو ڈالنے کے لیے اس پر تشدد اور زنجیروں میں جکڑی ہوئی ویڈیو بھی اسلم کے اہلخانہ کو بھیجی تھی۔متاثرہ خاندان نے مذکورہ ویڈیو پولیس کے حوالے کر دی جس کے بعد ڈی پی او پاک پتن جاوید اقبال چدھڑ نے ایس ایچ او ملک ہانس افضل جتوئی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد اسلم مراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔