مدرسے کے طالبعلم کو کچے کا ڈاکوں نے اغوا کر لیا، 50لاکھ تاوان طلب

25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی
کراچی(آئی این پی)اسٹیل ٹاون گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوں نے اغوا کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوں نے اغوا کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی جس میں طالب علم نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوں نے اغوا کرلیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق ڈاکوں کی جانب سے طالب علم پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے، 3 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر واٹس ایپ سے طالب علم کی ہتھکڑی لگی تصویر بھیجی گئی، مغوی طالبعلم کے خاندان کے دیگر افراد دبئی میں مقیم ہیں جبکہ کچے کے ڈاکوں نے طالبعلم کی بازیابی کے لیے 50لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا ہے