ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا معمرتاوان دیکر بازیاب

ہاشم علی کو 8ماہ پہلے اغوا کیا گیا،ڈاکو ئوں نے 18 لاکھ وصول کئے:ذرائع
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواکئے جانے والے محلہ شیخوپورہ بصیرپورکے معمراسٹامپ فروش فوجی ہاشم علی کو 8ماہ سے زائد عرصہ کے بعدمبینہ تاوان کی ادائیگی کے بعدبازیاب کروالیاگیا جسکے بعدوہ اپنے گھرواپس پہنچ گیا تاہم اسکے خاندان کی جانب سے اسکی طبیعت سنبھلنے تک کسی سے ملاقات کیلئے فوری طورپر آمادگی ظاہرنہیں کی جارہی۔ یادرہے کہ ڈاکو ئوں کی جانب سے اسے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایا جاتارہااوردوکروڑروپے تاوان کامطالبہ کرتے ہوئے اسکی ویڈیوزبھی سوشل میڈیاپر متعددبارنشرکی گئیں جسکے بعداس کے خاندان نے سابق کونسلرمیاں رحمت علی ماہرکے ذریعے کوششیں شروع کردیں ،اس دوران ایک بااثر سیاسی شخصیت نے انکی معاونت کی اور سندھ کے وڈیروں کے ذریعے ڈاکو ئوں سے رابطہ کیا جنہوں نے رقم اداکرکے فوجی قاسم علی کی گلوخلاصی کر ائی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو ئوں نے 18لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔