پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے کچے میں اغوا ہونے والے مغوی کو بازیاب کروا لیا، ملکہ ہانس کا رہائشی اسلم مراد کو اغوا کاران نے ماہ ستمبر میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا تھا، ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کی جانب سے مغوی کی بازیابی کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس کی سپیشل ٹیم نے کچے میں کارروائی کر کے مغوی شخص کو بازیاب کروا لیا، مغوی کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ملکہ ہانس میں درج ہوا تھا، مغوی کی بازیابی پر اہل خانہ نے ڈی پی او اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔