2منشیات فروش چرس اورشراب سمیت گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ)2منشیات فروشوں کو چرس اورشراب سمیت گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سرہالی خورد کے رہائشی منشیات فروش جعفر رشید کو 500 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور نے شیل پٹرول پمپ پرانا لاری اڈا سے ڈینگی پورہ کے رہائشی منشیات فروش محمد صدیق کو 19لٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔