3منشیات فروش گرفتار،چرس اورشراب بر آمد

قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ بی ڈویڑن اور صدر قصور نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے حاجی گگن سے مستے کے رہائشی فیاض عرف پیجی کو دو کلوگرام چرس سمیت گرفتار کیا، جبکہ چوک کمبواں والا قصور سے بستی ونیکاں والی کے رہائشی اصغر علی کو 20 لٹر شراب سمیت حراست میں لے لیا۔ادھر پولیس تھانہ صدر نے نور شاہ والی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے محمد سمیع اللہ خان کو 1528 گرام چرس بر آمدگی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔