لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے 8 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس نے مختلف علاقوں میں آئس، چرس اور زہریلی شراب فروخت کرنے والے زاہد، سید اللہ، عابد، حیرت و دیگر ملزموں کو خفیہ اطلاع پر ڈویژن گرفتار کر کے 3 کلو چرس، آدھا کلو آئس اور درجنوں لٹر زہریلی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔