ڈاکٹروں کی ہسپتال میں دل کے 30 سالہ مریض محمد ظفر کی پہلی اینجیوگرافی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ساہیوال کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا۔ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے باقاعدہ طبی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی۔ ہسپتال میں دل کے 30 سالہ مریض محمد ظفر کی پہلی اینجیوگرافی کی گئی۔ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطف عمران، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر نجم الثاقب پر مشتمل ٹیم نے اینجیوگرافی کی۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے قیام سے ساہیوال ڈویڑن کے دل کے مریضوں کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیراعلیٰ نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لی۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی جدید مشینری نصب کی گئی ہے۔ اینجیوگرافی کے لئے دو کیتھ لیب اور آپریشنز کے لئے دو آپریشن تھیٹرز موجود ہیں۔ مزید کہا کہ اگلے ہفتے سے ہسپتال میں دل کے مریضوں کے آپریشنز کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔