عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار

97 کنال پر محیط ہسپتال میں دل کے امراض کا مکمل علاج کیا جائے گا
نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا ڈویژن کے عوام کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں
سرگودھا(آئی این پی )نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا کے منصوبہ کو مکمل کرلیا گیا  ۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا ڈویژن کے عوام کیلئے  کسی تحفے سے کم نہیں۔ 9 ارب 86 کروڑ کی لاگت سے اس اسپتال کو دسمبر 2025 کے مقررہ وقت پر مکمل کیا گیا.97 کنال  پر محیط اسپتال میں دل کے امراض کا مکمل علاج کیا جائے گا۔ اسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔