کروڑوں لاگت کا ساہیوال کارڈیالوجی مکمل آپریشنل نہ ہو سکا

1 ماہ میں صرف دو انجیو پلاسٹی، ایک مریض کا بائی پاس آپریشن کیا جا سکا
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں دو ماہ قبل کروڑوں روپے کی خطیر لاگت سے بننے والا ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تاحال مکمل آپریشنل نہ ہو سکا، ایک ماہ سے زائدعرصہ میں صرف دو انجیو پلاسٹی اور صرف ایک مریض کا بائی پاس آپریشن کیا جا سکا۔انسٹیٹیوٹ کی غیر فعالیت کی وجہ فنڈز نہ ہونا اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی بتایا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے تاحال جن دو مریضوں کی انجیو پلاسٹی اور ایک مریض کا بائی پاس آپریشن کیا گیا وہ بھی ملتان انسٹیٹیوٹ سے سامان مستعار لیکر سرجریز کی گئی ہیں اور اس حوالے تقریباً 50 لاکھ روپے ملتان انسٹیٹیوٹ کے واجب الادا ہیں ،اس کیساتھ میڈیسن اور دیگر سرجیکل سامان و آلات کی عدم دستیابی کے باعث یہاں مریضوں کا علاج ممکن نہیں ہو پا رہا۔