لاہور(آئی این پی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کردیا جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور اس حوالے سے زیرگردش خبروں کو مسترد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔