38 سالہ مشتاق احمد نے چھت سے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگایا‘ذہنی مریض تھا
راولپنڈی(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سے چھلانگ لگا کر مریض نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق 38 سالہ مریض مشتاق احمد نے چھت سے چھلانگ لگائی۔چھت سے چھلانگ لگانے کے بعد مریض موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے لی۔ذرائع کے مطابق مشتاق ذہنی مریض تھا