لاہور (خصوصی رپورٹ )16 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیک سرجری کا آغاز تاحال نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ میں اینجیو گرافی اور پلاسٹی سمیت او پی ڈی سروسز اور دیگر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، تاہم کارڈیک سرجری کا آغاز زیر التوا ہونے کے باعث مریضوں کوسرجری کے لیے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جناح انسٹیٹیوٹ میں ایمرجنسی اور پرائمری اینجیو پلاسٹی ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔