لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے ڈویڑن کے مختلف تھانوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں آئس، ہیروئن، چرس اور زہریلی شراب فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 270 گرام آئس، 1 کلو سے زائد چرس، 300 گرام ہیروئن اور 78 لیٹر زہریلی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمات درج کر کے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا