ایس پی اقبال ٹاؤن کا تھانہ گلشن اقبال اور گلشن راوی کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ گلشن اقبال اور گلشن راوی کا دورہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم و دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے تھانوں میں آئے سائلین سے ملاقات کی اور مسائل سنے،اوران کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو کارروائی کا حکم دیا۔