شراب نوشی اور تاش پر جوا کھیلنے والے گروہ سے لاکھوں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منظم گروہ کے 9 سٹے بازوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ منظم گروہ کے ملزمان شراب نوشی کے ساتھ تاش پر جوا کھیل رہے تھے۔ ملزمان سے تاش کے 52 پتے، جوئے پر لگی 2 لاکھ روپے پاکستانی رقم، شراب اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے قمار بازی کے منظم گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مسلم ٹاؤن عاطف اقبال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی