پولیس افسران کی صحت اولین ترجیح میں شامل:منزہ کرامت

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق پولیس افسران کی صحت اولین ترجیح ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائنز میں مئیو ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ آج آرتھوپیڈک، جنرل سرجن، گائناکالوجسٹ، ڈینٹسٹ اور فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔ پولیس افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پولیس لائن ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولت کے ساتھ فری چیک اپ کروا سکتے ہیں