منزہ کرامت نے بطور ایس پی ہیڈکوارٹر چارج سنبھال لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی منزہ کرامت نے بطور ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور اپنیعہدے کا چارج سنبھال لیاترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزڈی ایس پی ایم ٹی آر آئی لائنز سمیت دیگر سٹاف نے ایس پی ہیڈ کوارٹرزکا استقبال کیاسلامی گارد کے چاق و چوبند دستے نے ایس پی ہیڈکوارٹرز منزہ کرامت کو سلامی پیش کی ایس پی ہیڈکوارٹرز منزہ کرامت نے یادگار شہداء  پر حاضری دی پھول چڑھائیاورفاتحہ خوانی کی چارج سنبھالنے پر ایس پی ہیڈکوارٹرز نے پولیس لائن میں موجود مختلف دفاتر وبرانچزکا معائنہ کیاایس پی منزہ کرامت نے لیڈیز ہاسٹل۔ڈے کئیر سنٹر۔آئی ٹی سنٹر۔پولیس لائنز سکول۔میس۔جم۔ریگریشن ہال۔ایم ٹی سیکشن کا بھی وزٹ کیاایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے پولیس لائنز ہسپتال میں داخل مریضوں سے علاج کے متعلق دریافت کیاتمام دفاتر نے اپنی روز مرہ امور و ذمہ داریوں کے متعلق بریفنگ دی ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ تمام افسران ایمانداری اور لگن سے کام کر کیاپنی پہچان بنائیں۔ سکیورٹی کے مجموعی انتظامات میں بہتری اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے بروقت نفری کی روانگی کو یقینی بنایا جائیلائنز ایریا و برانچزکی دیکھ بھال کے انتظامات میں بہتری سمیت ہدایات جاری کیں تمام نفری کی ریکارڈ درستگی و میڈیکل ویلفئیر کے معاملات کا میکنیزم ترتیب دینے کی ہدایت دی تمام نفری کی ویلفئیر کے معاملات۔شکایات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔