اربن ڈویلپمنٹ :واٹرسپلائی وسیوریج کی 15سکیمیں تیار

سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کی مطابق تکمیل ناگزیر ہے:کمشنر 
لاہور (کرائم رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویڑن مریم خان کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری کیلئے ڈویڑنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی واٹر سپلائی وسیوریج کی 15 سکیمیں منظوری کیلئے پیش کی گئیں جس میں واسا نے لاہور کنٹونمنٹ و والٹن بورڈ کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 8سکیموں، اے ڈی پی کے تحت 6سکیمیں اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 1 سکیم شامل ہے۔ کمشنرلاہور کی زیر صدارت ڈویڑنل کمیٹی نے پیش کردہ 15 سکیموں کا تفصیلا ًجائزہ لیا اور منظوری دی۔ کمشنرلاہور مریم خان نے کہا ہے کہ پرائس ویری ایشن کیلئے پیش کی جانے والی ترقیاتی سکیموں کیلئے مکمل وضاحت لازمی ہے، پیش کردہ ترقیاتی سکیموں کی رواں مالی سال میں تمام ایس او پیز کے مطابق تکمیل لازمی ہونی چاہئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال سمیت لاہور ڈویڑن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔