واسا کو 30 اگست کی ڈیڈ لائن،بارشوں کے بعد ایک بار پھر کام کی رفتار تیز کی جائے گی،محکمہ ہاو?سنگ
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون اور فیز ٹو کی تکمیل کے لیے اس وقت جامع پلاننگ کی جا رہی ہے۔مون سون سیزن کے باعث، زیر زمین سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی کھدائی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، تاکہ شہر میں بارشوں کے دوران نکاسی آب کا نظام متاثر نہ ہو۔فیز ون کے تحت جو باقی ترقیاتی کام ہیں، ان کا دوبارہ آغاز بارشوں کا سیزن ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔اس حوالے سے واسا کو 30 اگست اور میونسپل کارپوریشن لاہور کو 30 ستمبر تک ڈیڈ لائنز دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے متعلقہ کام بروقت مکمل کر سکیں۔محکمہ ہاو?سنگ نے یہ بھی طے کیا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کو آئندہ مون سون سے پہلے عملی طور پر شروع کیا جائے گا،ہر ضلع میں مانیٹرنگ کے لیے ایک مخصوص یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، جو منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔جبکہ واسا میں باقاعدہ ریسرچ، پلاننگ اور ایگزیکیوشن سیل بھی قائم کیا گیا ہے ،مون سون سیزن کے بعد ایک بار پھر کام کی رفتار تیز کی جائے گی، تاکہ عوامی ریلیف کے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔