اربن ڈویلپمنٹ سکیم کیلئے 90کروڑ سے زائد فنڈز منظور

فنڈز تاج پورہ بی بلاک میں سیم سے متاثرہ علاقے پر خرچ کئے جائیں گے
 لاہو ر ( کرائم رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 55ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لئے مجموعی طور پر 90کروڑ 37لاکھ 25ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں تاج پورہ بی بلاک لاہور میں بارشی پانی کے انتظام اور سیم سے متاثرہ علاقے کیلئے 90کروڑ 37لاکھ 25ہزار روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ، چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز ، ممبران نے شرکت کی۔