لاہور(کرائم رپورٹر)اسلامپورہ پولیس نے راہگیر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔پولیس کے ملزم حسن کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا،ملزم نے2 روز قبل گلی سے گزرتی لڑکی سے بداخلاقی کا مظاہرہ کیا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔سی سی ٹی وی میں ملزم لڑکی کو ہراساں کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوتا دکھائی دیتا ہے۔