لاہور (کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ پولیس نے بروقت اقدام کرتے ہوئے کام پر جانے والی لڑکی کو راستے میں پیچھا کر کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور چھیڑنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم روزمرہ کی بنیاد پر ملازمت پر جانے والی خاتون کو راستے میں بلاوجہ چھیڑنے، آوازیں کسنے اور ہراساں کرنے جیسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں ملزم کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔