صدیق،کاشف ،وحید،ضیااور رشید سیڈاکو نقدی اورموبائل فونز لے اڑے
دومقامات پر گاڑیاں،شیراکوٹ، مصطفی آباد ،سول لائنز سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ نولکھا میں صدیق سے 1لاکھ 20ہزارو موبائل ،نشترکالونی میں کاشف سے 1لاکھ 15ہزاروموبائل ،اسلامپورہ میں وحید سے1 لاکھ 10ہزار و موبائل ، ٹبی سٹی میں ضیا سے 1لاکھ وموبائل ،گرین ٹائون میں رشید سے ڈاکو 1لاکھ روپے ،موبائل ودیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔گارڈن ٹائون ،بادامی باغ سے گاڑیاں،شیراکوٹ، مصطفی آباد اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔