لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

رکشہ ڈرائیور نے راستے میں گزرتے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں 
 لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم کو24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے ٹریس کر کے حاجی کیمپ سے گرفتار کیالڑکی سے ہراسمنٹ کے متعلق تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست موصول ہوئی تھی ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی لڑکی اپنی امی کے ساتھ حاجی کیمپ کے قریب سے گھر کو جا رہی تھی۔رکشہ ڈرائیور نے راستے میں گزرتے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں ملزم نے اعتراف کیا ہیملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ مقدمہ نمبر 2817/25 درج ہیایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں