شہر بھر کے پارکس کو محفوظ، سر سبز بنانے کیلئے اقدامات جاری :تسلیم اختر را ئو
لاہور (خصوصی رپورٹ)منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ایم ڈی تسلیم اختر را ئو کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کی معاونت سے خصوصی کارروائی کے دوران ٹینکی والی پارک اسلامپورہ میں 25 سال سے قائم پختہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ تسلیم اختر را ئو نے گزشتہ دنوں ٹینکی والی پارک کے دورے پر پارک کی جگہ پر قائم پختہ تجاوزات کا سخت نوٹس لیا تھااور ان تجاوزات کے خاتمے کیلئے کمیٹی کو ذمہ داری تفویض کی جسکی سربراہی اے سٹی لاہور نے کی اور گزشتہ روز ہیوی مشینری اور عملہ کی مدد سے پارک سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ تسلیم اختر را ئو نے کامیاب کارروائی پر کمیٹی ممبران اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کو سراہا اورکہا کہ پارکوں کی اراضی پر کسی بھی قسم کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائینگی۔ شہر بھر کے پارکس کو محفوظ، سر سبز بنانے اور سہولیات میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔