اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ربیع الثانی 1447 ہجری کل 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہو گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔