اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 1448 ہجری 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔وزارتِ مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست کو جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی۔