اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے پیر کو چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1446 ہجری کل 4 دسمبر بروز بدھ ہوگی۔چیئرمین کی زیرصدارت جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارکوسمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ مقامات پر ابرآلود رہا۔ کسی بھی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔