لاہور،اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ جمادی الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت بارے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ماہِ جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم جمادی الثانی 1447ھ اب کل 23 نومبر بروز اتوار کو ہوگی۔