نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 مقدمہ این سی سی آئی اے کی درخواست پر درج کیا گیا، جس میں ملزم پر جوا اور سٹے بازی سے متعلق غیر قانونی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رجب بٹ نے Binomo، Bet365 سمیت دیگر جوا اور سٹے بازی ایپس کو پروموٹ کیا۔ یوٹیوبر پر الزام ہے کہ اس نے عوام کو سرمایہ کاری کے نام پر اکسا کر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ رجب بٹ Binomo ایپ کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کو بارہا طلب کیا گیا، تاہم وہ پیش نہ ہوا۔

رجب بٹ کے خلاف PECA 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح جوئے کو پروموٹ کرنے پر مزید دو یوٹیوبرز، محمد انس علی اور محمد ہریرا کے خلاف بھی مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔این سی سی آئی اے نے بتایا ہے کہ ان مقدمات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔