کراچی: یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے مبینہ تشدد کے بعد مقدمہ درج

کراچی: یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے مبینہ تشدد کے بعد مقدمہ درج

کراچی سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کی مدعیت میں تھانہ سٹی کورٹ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق ریاض سولنگی، فتح چانڈیو اور دیگر وکلاء نے 29 دسمبر کو رجب بٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کے منہ اور جبڑے سے خون بہا اور کپڑے پھٹ گئے۔ وکلاء کی جانب سے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا پر بھی تشدد کیا گیا۔ حملہ آوروں نے رجب بٹ کا بیگ بھی چھین لیا، جس میں موجود تین لاکھ روپے بعد میں غائب پائے گئے، تاہم بیگ واپس کر دیا گیا۔

مقدمے میں وکلاء کے خلاف تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ وکلاء کا موقف ہے کہ رجب بٹ نے عدالت میں موجود وکلاء کو گالیاں دیں اور ان کے لاہور سے آئے وکیل نے انہیں گھسیٹتے ہوئے کراچی بار تک لے جایا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔