لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین صحابہ کے الزام پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین صحابہ کے الزام پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہینِ صحابہ کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کے توسط سے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں صحابہ کرام کے بارے میں توہین آمیز کلمات استعمال کیے۔درخواست گزار کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر نیشنل سائبر کرائم کنٹرول ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کیا، تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے کہ رجب بٹ ماضی میں بھی مختلف متنازع بیانات اور مقدمات کی زد میں آچکے ہیں۔ اس تازہ ترین تنازع کے بعد یوٹیوبر نے ایک انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی، جس میں وہ جہاز کے سفر کے دوران موجود تھے اور لکھا:"اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جا کر ہونا۔"یہ بیان سوشل میڈیا پر مزید تنقید کا باعث بنا ہے، جب کہ شہری حلقوں میں اس معاملے پر سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔