لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق درخواست کا جائزہ لینے اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا اور NCCIA کو متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔